نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر رینجرزکا چھاپہ

رینجرز نے نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر چھاپوں کے دوران ولی بابر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت پانچ ملزم گرفتا رکرلیے ۔

257578
 نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر رینجرزکا چھاپہ

رینجرز نے نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر چھاپوں کے دوران ولی بابر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت پانچ ملزم گرفتا رکرلیے ۔یہاں سے غیرملکی اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں ۔ ترجمان کرنل طاہر نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو پوچھ گچھ کے لیے ساتھ رکھا ہے۔جرائم پیشہ افراد جہاں ہوں گے، وہاں کارروائی کریں گے ۔ رینجرز کے بھاری نفری نے صبح پانچ بجے نائن زیرو کے اطراف کا محاصرہ کیا اور ایم کیو ایم کے مرکز میں الطاف حسین کی رہائش گاہ اور خورشید بیگم سیکرٹریٹ پر چھاپے مارے ۔ سزا یافتہ قیدی اور ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ چھاپے کے دوران مختلف اقسام کے چھوٹا بڑا اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹ اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ خورشید بیگم میموریل ہال سیل کر دیا گیا ہے ۔ آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو تفتیش کے لئے اپنے ساتھ رکھا ہے۔ چھاپوں کے دوران ملزم فیصل موٹا گرفتار ہوا۔ ملزم ولی بابر قتل میں ملوث اور سزا یافتہ ہے۔ملزم نادر سزا یافتہ ہے ، اسے 13 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

 دریں اثناء یم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا ، تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو کے علاقے کا محاصرہ کر کے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات میں چھاپے مارے ۔ رینجرز کے اہلکاروں نے چھاپوں اور تلاشی کے دوران کمپیوٹرز ، ٹی وی اور دیگر سامان توڑ پھوڑ دیا ۔ فون اور کیمرے منقطع کر کے تباہ کر دیئے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے گھر ، اس کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے ، گرفتاریوں اور مظالم کا فی الفور نوٹس لیا جائے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں