صدر ممنون حسین کی طرف سے اسلامی ممالک سے متحد ہونے کی اپیل

سلامی ممالک جو کوششیں کر رہے ہیں انہیں صرف ان کی اپنی ملتوں اور صرف اپنی فلاح کے لئے نہیں پوری امت کے لئے ہونے چاہئیں: صدر ممنون حسین

253384
صدر ممنون حسین کی طرف سے اسلامی ممالک سے متحد ہونے کی اپیل

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اسلامی ممالک سے کثیر الجہتی سکیورٹی مسائل کے حل کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
صدر ممنون حسین نے ترکی۔ایشیاء اسٹریٹجک ریسرچ مرکز کے غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ چھٹے اسلامی ممالک تھنک ٹینک سوسائٹیوں کے فورم سے خطاب کیا اور اسلامی ممالک کے پہلے سے کہیں زیادہ متحدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک جو کوششیں کر رہے ہیں انہیں صرف ان کی اپنی ملتوں اور صرف اپنی فلاح کے لئے نہیں امت کے نقطہ نظر کے تحت تمام عالم اسلام کے نام پر کئے جانے کی ضرورت ہے، صرف اسی سوچ اور طرز عمل سے عالم اسلام میں امن اور سکون لایا جا سکتا ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مذہبی فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسے موضوعات اسلامی طرز فکر سے ہرگز ہم آہنگ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی جیو پولیٹک اہمیت ، وسائل اور ترقی ہم سب کے لئے ہونی چاہیے، ہم پاکستان کے حوالے سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، فلسطین اور بوسنیا ہرزیگوینیا کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
صدر ممنون حسین کےخطاب کے بعد عالم اسلام استنبول ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں استنبول اسٹریٹجک ایوارڈ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم D-8 کو اور استنبول پبلک ڈپلومیسی ایوارڈ ٹی آر ٹی کو دیا گیا۔
اسٹریٹجی ایوارڈ D-8 کے سیکرٹری جنرل سید علی محمد موسوی کو اور پبلک ڈپلومیسی ایوارڈ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایرقان دُردُو کو پیش کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں