سینٹ کی خالی 52 نشستوں میں سے 44 کاانتخاب مکمل

سینٹ کی 11 مارچ کو خالی ہونے والی 52 نشستوں میں سے 44 نشستوں پر انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

251489
سینٹ کی خالی 52 نشستوں میں سے 44 کاانتخاب مکمل


سینٹ کی 11 مارچ کو خالی ہونے والی 52 نشستوں میں سے 44 نشستوں پر انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔سندھ سے4 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ فاٹا کے 4 اراکین کا انتخاب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 18 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی، پیپلز پارٹی 7، متحدہ قومی موومنٹ 4، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی 3، 3 نشستوں کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سینٹ انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کامیابی حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا شامل ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں