اسلام آباد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان و نماز

اب دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں اذانیں گونجیں گی اور نماز ادا کی جائے گی

247980
اسلام آباد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان و نماز

حکومت پاکستان نے دارالحکومت اسلام آباد میں اذانوں کے ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے مطابق اب شہر بھر میں ایک ہی وقت میں اذانیں گونجیں گیاور نماز ادا کی جائے گی۔

اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت ہونے والے علماء کرام کے اجلاس میں نظام صلٰوة کے لئے دس رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی اذان اور نماز کے لئے ایک وقت کا تعین کرے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز کے اوقات میں کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے جبکہ دفاتر میں وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے گا ۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب کی طرز پر نظام صلٰوة متعارف کرایا جارہا ہے۔

جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم نے بیک وقت اذان اور نماز کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے کو قابل تحسین قراردیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے اذان کے فوری بعد نماز کی ادائیگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نماز کے وقت کاروبار بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں