پاکستان میں پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلانےسےانکار پر471 افراد گرفتار

صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں پیر کو پولیس نے کارروائی کر کے 471 افراد کو گرفتار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی نقص امن عامہ میں خلل ڈالنے کے قانون کی تحت کی گئی

245890
پاکستان میں پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلانےسےانکار پر471 افراد گرفتار

پاکستان میں بچوں پولیو کے وائرس مہم کے دوران بچوں کو اس وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں پیر کو پولیس نے کارروائی کر کے 471 افراد کو گرفتار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی نقص امن عامہ میں خلل ڈالنے کے قانون کی تحت کی گئی۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور کے کئی علاقوں میں سینکڑوں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر نے پر ان کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
گزشتہ ماہ ہی میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو سیل کے عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ایک حالیہ مہم میں والدین کی طرف سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے اور اُسے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا گیا۔
گزشتہ سال ملک بھر سے 300 سے زائد پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں برس اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 13بتائی گئی ہے، جن میں سے اکثریت کا تعلق ملک کے شمال مغربی علاقوں سے ہے۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس پر تاحال پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دوسرے دو ملک افغانستان اور نائیجیریا ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں