نواز شریف کی افغانستان میں برفانی تودے کے شکار افراد کو امداد

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں برفانی تودے کا شکار بننے والے افراد کی امداد کے لیے فوری طور پر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کو امداد بہم پہنچانے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں

243871
نواز شریف کی افغانستان میں برفانی تودے کے شکار افراد کو امداد

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں برفانی تودے کا شکار بننے والے افراد کی امداد کے لیے فوری طور پر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کو امداد بہم پہنچانے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اُنہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے نام ایک پیغام میں اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ہے اور مزید امدادی ٹیوموں کو افغانستان بھیجا جائے گا تاکہ وہ برف کے تودے تلے دبے افراد کو نکالنے میں افغان حکام کی مدد کرسکیں۔
یاد رہے حکومتِ پاکستان نے اس سے قبل افغانستان کو امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور وسائل افغان بھائیوں کی مدد کیلئے دستیاب ہیں ۔
اُنہوں نے صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ ہم اس بحران کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں