وزیراعظم نواز شریف نے آج پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےآج پارلیمانی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں سینٹ کے انتخابات میں شفافیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی

239635
وزیراعظم نواز شریف نے آج پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےآج پارلیمانی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں سینٹ کے انتخابات میں شفافیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کل شام اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرنے کے دوارن یہ خبر دی۔
انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے چھٹکارہ پانے کیلئے مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔جہانگیر ترین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ملک میں انتخابات کو شفاف بنانے سے متعلق حکومت کی ہرکوشش کی حمایت کرے گی۔پارلیمانی رہنماوں کے اس اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں