مریخ کے سفر کی ٹریننگ کے لئے ایک پاکستانی بھی منتخب ہو گیا

مریخ پر جانے کے 2 لاکھ خواہش مندوں میں سے ٹریننگ کے لئے منتخب ہونے والے 100 امیدواروں میں کہ جنہیں مریخ کے ون وے ٹرپ کی تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ایک پاکستانی بھی شامل ہے

221920
مریخ کے سفر کی ٹریننگ کے لئے ایک پاکستانی بھی منتخب ہو گیا

مریخ پر جانے کے 2 لاکھ خواہش مندوں میں سے ٹریننگ کے لئے منتخب ہونے والے 100 امیدواروں میں کہ جنہیں مریخ کے ون وے ٹرپ کی تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

ساٹھ سالہ ریگینالڈ فولڈس اس پُر ہیجان سفر کے سو امیدواروں میں سے ایک ہیں کہ جنہیں مریخ کے سفر کے لئے ٹریننگ دی جائے گی ۔ وہ پاکستان ائیر فورس میں ہیلی کاپٹر پائلٹ رہ چکے ہیں اور 1992 میں ریٹائر ہوئے۔
فولڈس ریٹائرمنٹ کے بعد 42 سال کی عمر میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہو گئے ۔
اپنے پروفائل پر اپنے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ" انفنٹری آفیسر کی حیثیت سے اپنے 22 سالہ ملٹری بیک گراونڈ اور ہیلی کاپٹر پائلٹ ہونے کے وجہ سے میں ہر طرح کی صورتحال میں خدمات فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں۔ مجھے ہر طرح کے حالات کے سامنے ڈٹ جانے کی تربیت دی گئی ہے۔ میں نے ماحول کے مطابق ڈھلنا، پُر عزم ہونا ، متجسس اور بہادر ہونا سیکھا ہے۔میں جو کرنے جا رہا ہوں اس کے بارے میں بہت یکسوئی کی حالت میں ہوں اس کے علاوہ میں بہت قابل بھروسہ شخص ہوں"۔
فولڈس نے مزید کہا ہے کہ "مجھے میں کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہوئے بغیر دریافت کا تجسس ہے ۔ میرے نزدیک موت صرف ایک دفعہ آئے گی ۔ میرے اندر آسمانوں سے پرے جانے اور تلاش و دریافت کی خواہش ہے ۔ میری لغت میں 'ناممکن' اور 'میں نہیں کر سکوں گا' کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔ میں مریخ۔ ون ٹیم میں شامل ہونے کا اور اس دنیا میں ہزاروں سال تک یاد رکھے جانے کا خواہش مند ہوں۔ میں اس دنیا سے باہر کچھ کرنے کے بارے میں اور مریخ پر انسانی دور کے پہلے انسان کی حیثیت سے جانے کے بارے میں پُر عزم ہوں"۔
واضح رہے کہ 100 امیدواروں کے اس گروپ سے پہلے 24 افراد کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد مریخ۔ون ٹرپ کے لئے فائنل 4 افراد منتخب ہوں گے۔
ہالینڈ کی ایک کمپنی کسی قسم کے منافع کے بغیر مریخ کے لئے اس ون وے ٹرپ کے مصارف برداشت کر رہی ہے۔
مریخ کے لئے یہ سفر 6 ماہ پر مشتمل ہو گا اور اس کی مسافت 55 ملین کلو میٹر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں