لاہور میں دہماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس لائنز کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس لائنزلاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں واقع ہے، قلعہ گجر سنگھ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ امداد ٹیمیں علاقے میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں

220666
لاہور میں دہماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک

پنجاب کے دارالحکومت حکومت لاہور میں پولیس لائنز کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس لائنزلاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں واقع ہے، قلعہ گجر سنگھ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ امداد ٹیمیں مذکورہ مقام پر روانہ ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس میں متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو میؤ اسپتال اور گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا۔ ۔
دھماکے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر یہ خود کش حملہ معلوم ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا سر ملا ہے ممکنہ طور پر یہ اسی حملہ آور کا سر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ خودکش حملہ آور سول لائنز میں داخل ہونا چاہتا تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں نے آگ پکڑ لی جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، وہاں موجود اکثر موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔جس مقام پر دھماکا ہوا اس کے قریب واقع 8 کے قریب دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کی جانب تمام راستوں کو عام افراد کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا اور اطراف کی عمارتوں پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں