دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہوگی: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہاگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں سب سے پہلے ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت ملک وقوم کی ترقی، معاشی وتجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

214639
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہوگی: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہاگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں سب سے پہلے ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت ملک وقوم کی ترقی، معاشی وتجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام، سلامتی، بقا اورآئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی گھڑی آپہنچی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پاک افواج پاکستان کے استحکام اوبقا کی جنگ میں بہادری اور دلیری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں جس پر قوم کو فخرہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کے عوام سرخرو ہونگے اور اتحاد و اتفاق کی قوت سے وطن عزیز کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ذریعہ بنے گا۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملد آمد کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں جدید تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا دستہ پاس آؤٹ ہو چکا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد اوراس کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور انشاللہ ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے عفریت سے نجات ملے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں