جنوبی وزیرستان میں فضائی حملوں میں 25دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے سانزیلااور خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں پچیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں میں دہشت گردوں کے سات خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں

211924
جنوبی وزیرستان میں فضائی حملوں میں 25دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے سانزیلااور خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں پچیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں میں دہشت گردوں کے سات خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے شانزلہ اور خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ خفیہ معلومات کی روشنی میں کی جانے والی اس بمباری میں 25دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال سات ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسزاور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران چار شدت پسند مارے گئے دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اورکالعدم لشکراسلام سے تھا۔
دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں اب تک دہشت گردی کی کاررائیوں کے ملوث پائے گئے 22 دہشت گردوں کو پھانسیاں بھی دی جاچکی ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں