بلتستان کے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہےہم ان کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔

211670
بلتستان کے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہےہم ان کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی 2013ء کے انتخابات میں ہوئی۔ الیکشن 2013ء میں ریٹرننگ افسروں کا کردار سامنے آ گیا ہے۔ انتخابات میں دھاندلی کا اصل کھیل ریٹرننگ افسروں نے کھیلا۔ تھیلوں سے تحریک انصاف کے ووٹ نکال کر مسلم لیگ (ن) کے ووٹ ڈالے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف دھرنا نہ دیتی تو 5 سال دھاندلی ثابت کرنے میں ہی لگ جاتے۔ دھرنے کا مقصد پاکستان کو حقیقی جمہوریت کی طرف لانا تھا۔ وقت میرے ساتھ ہے، مجھے پتا ہے آگے کیا ہونے والا ہے۔ اب تو ٹربیونل میں فیصلے ہونگے اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ الیکش کمشن نے جلد کیسز نمٹانے کی ہدایت کی ہے جس پر ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کل کشمیر ڈے پر بیرسٹر سلطان محمود اور دیگر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں