فاٹا میں بم حملے کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکا ہلاک

کرم ایجنسی کے علاقہ ورماگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں

208854
فاٹا میں بم حملے کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکا ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ایک گاڑی میں نصب بم کے پھٹنے کے نتیجے چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کرم ایجنسی کے علاقہ ورماگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہلاک اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کو سیل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب واقع ایک انتہائی حساس علاقہ ہے جسے شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعات شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے فاٹا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "ضرب عضب" کا آغاز کیا تھا جس کا دائرہ کار پھر خیبر ایجنسی تک بڑھا دیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں