آرمی چیف کا دورہ برطانیہ

فوجی اور سرکاری حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے حوالے سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

185846
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف برطانیہ کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف لندن پہنچے تو ان کوبھر پور طریقے سے گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں برطانوی وزیراعظم کیساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت خفیہ معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس دوران بیرونِ ملک پاکستان مخالف قوتوں اور دہشت گردوں کی بیرونی امداد روکنے جیسے اہم امور پر گفتگو کی گئی اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے بیرون ملک سے کارروائیاں کرنے والوں کا معاملہ اٹھایا۔
آرمی چیف نے برطانوی سرکاری و فوجی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال اور پاک افغان سرحدی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس نک ہوگٹن اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر کم ڈروچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعاون، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانیہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جبکہ آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک دشمنوں کو شکست دینے کے عزم کو دہرایا۔ جنرل راحیل شریف کے تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں