قومی اسمبلی میں آج آرمی ایکٹ اور21 ویں آئینی ترمیم پر بحث و مبحاثہ

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ایوان میں اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ ترامیم میں فوری غور اور منظور کرنے کی تحریک پیش کریں گے

171607
قومی اسمبلی میں آج آرمی ایکٹ اور21 ویں آئینی ترمیم پر بحث و مبحاثہ

ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے شروع ہو رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ایوان میں اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ ترامیم میں فوری غور اور منظور کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں چلا جائے گا جہاں سے منظوری ہونے پر اس پر صدر پاکستان دستخط کریں گے جس کے بعد 21 ویں ترمیم ملک میں لاگو ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی میں 342 میں سے 228 ارکان اور سینیٹ کے 104 میں سے 70 ارکان کی حمایت سے 21 ویں ترمیم منظور ہو سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی آرمی ایکٹ میں ترامیم پر رضامندی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے آرمی ایکٹ میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔
واضح رہے کہ اس بل کی منظوری کے ذریعے ملک میں 2 سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم ہو جائیں گی۔
وفاقی حکومت کی منظوری سے سول عدالتوں میں دہشت گردی کے زیر سماعت مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جا سکیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں