پاک فوج دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتی ہے :عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی

164808
پاک فوج دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتی ہے :عامر خان

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ جس دوران عامرخان نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہت کا اظہار کیا۔
عامر خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو پرامن ملک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی پر قابو پانے کی اہل ہے۔
بعد ازاں انہوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حملہ صرف اسکول پر نہیں پاکستان کے مستقبل پر کیا، معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنا انسانیت نہیں ہے، انہیں اس حملے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادت کا سخت دکھ اور افسوس ہے۔
وہ طلبا کا اعتماد بحال ہونے میں معاون ثابت ہوسکنے کے لیے پاکستان آئے ہیں ۔ ہمیں دہشت گردی کوعوام اور فوج کے تعاون سے ختم کرنا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں