مشرف،  حکومت سندھ کو گرانے کی سازشوں میں مصرف ہیں:زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف سازش ہوری ہے اور پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی قوت ہے اور وہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی

163654
مشرف،  حکومت سندھ کو گرانے کی سازشوں میں مصرف ہیں:زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کچھ عناصر سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ مل کر حکومتِ سندھ کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ہم ان کی ان کوششوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف سازش ہوری ہے اور پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی قوت ہے اور وہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ سیاسی جماعتیں بھی سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا نوٹس لیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین سے اس قسم کے عناصر سے دور رہنے کی کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کو گرانے کی سازشوں میں مصروف عناصر کو بے نقاب کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں