فوجی عدالتوں کوسیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:زرداری

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کا کسی صورت غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے اور ہم فوجی عدالتوں کو اس وقت مانیں گے جب یقین ہو یہ کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی ورنہ کہیں ایسا نہ ہو اس قانون کے

162784
فوجی عدالتوں کوسیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:زرداری

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالت کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ،کہیں ایسا نہ ہو میں اور میاں صاحب جیل میں ہوں،فوجی عدالتوں کا قانون دیکھ کر حمایت کریں گے، سیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ مخالفین ان کے اور بلاول کے درمیان افواہیں پھیلا رہے ہیں لیکن اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بہت پہلے کہا تھا کہ کشمیر جہاد اور افغانستان جہاد کو الگ کرو، دونوں جہاد کو ملانے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا اور 2 فوجیوں کے اچھے اور برے طالبان کے فرق نے یہ حالات پیدا کئے جبکہ اب دہشت گردی ختم کرنے کے لئے ضرورت کے تحت فوجی عدالتیں قائم کی گئی ہیں تاہم ان کا کسی صورت غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے اور ہم فوجی عدالتوں کو اس وقت مانیں گے جب یقین ہو یہ کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی ورنہ کہیں ایسا نہ ہو اس قانون کے تحت میں اور نواز شریف دونوں جیل میں ہوں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شاگرد ہیں، جمہوریت کی بقا کے لئے 11 سال جیل کاٹی ہے اور ضیا الحق سے لے کر آج تک ہر ظالم کا مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی کریں گے، وہ دیکھ رہے ہیں بلا ضمانت پر گھر میں بیٹھا ہے جس کے ایک طرف فوج چل رہی ہے اور ایک طرف وہ بلا سیاست کررہا ہے، بلے کو سیاست کرنی ہے تو فوج سے ہٹ جائے اور اگر فوج کو اس سے سیاست کرانی ہے تو بتادے کہ وہ ان کا نمائندہ ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے بلاول اور میرے خلاف افواہیں پھیلا رکھی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے خلاف بھی افواہیں اڑائی گئی ہیں لیکن افواہیں پھیلانے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ جماعت افواہوں اور سمندروں کے موجوں پر تیرتی ہوئی آج تک زندہ ہے جبکہ مخدوم امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی اور نہ اب کریں گے۔
قبل ازیں اپنے خطاب میں انہوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں آئے تمام پارٹی کارکنان اور جیالوں کو بلاول بھٹو زرداری کے سلام بھی دیے جبکہ جلسہ کے دوران پانچ بجکر دس منٹ پر محترمہ کی شہادت کے وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد دعائے مغفرت بھی مانگی گئی۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہزاروں جیالوں نے شہید بے نظیربھٹو سمیت دیگر شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں