اب مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہو گی : وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

157582
اب مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہو گی : وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اب مزید دہشتگردی برداشت نہیں ۔ملک کے کونے کونے سے دہشتگرد نیٹ ورک ختم کریں گےجلاس میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور ایکشن پلان پر فوری اور موثر عمل درآمد کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گا ۔ ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے نظریے اور نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں گے۔ اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں بھی ملکی سلامتی کے امور اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں