حماس کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول

امریکہ نے یورپی ایوان عدالت کے حماس کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے خارج کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین سے حماس پر عائد پابندیوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

152208
 حماس کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول


امریکہ نے یورپی ایوان عدالت کے حماس کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے خارج کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین سے حماس پر عائد پابندیوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ین پساکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت کے فیصلے کا بغور مطالعہ کیا ہے لیکن حماس کے بارے میں امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ہم حماس کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔دریں اثناء برطانیہ کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے میں رکھوانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے میں قدم اٹھا سکتی ہے لیکن یہ دونوں لیڈروں کیطرف سے قابل حل معاملہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں