عمران خان کا اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کا اعلان

151606
عمران خان کا اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکول حملے کے بعد پشاور گیا اور ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔ بچوں کو منصوبہ بندی کرکے مارنا زندگی میں پہلی بار دیکھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جب مجھے دعوت دی تو میں نے ایک لمحے کیلئے سوچا کہ میں قومی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں نہ جا¬ؤ ں لیکن پھر سوچا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد ملک کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف حکومت سے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ نواز شریف ہمارے مطالبے پر فوری طور پر جوڈیشل کمشن کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اگر حکومت نے ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہم پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انصاف کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ واضع رہے کہ تحریک انصاف کا اسلام دھرنا 126 دن تک جاری رہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں