آپریشن ضرب عضب کے دوران القاعدہ کمانڈر عدنان الشکر الجمعہ ہلاک

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، فوج نے کارروائی کر کے القاعدہ کمانڈ عدنان الشکر الجمعہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا ، پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا

139014
آپریشن ضرب عضب کے دوران القاعدہ کمانڈر عدنان الشکر الجمعہ ہلاک

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، فوج نے کارروائی کر کے القاعدہ کمانڈ عدنان الشکر الجمعہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا ، پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پیغام کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں کارروائی کر کے القاعدہ کے کمانڈر عدنان الشکری الجمعہ کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں القاعدہ رہنما عدنان الشکری جمعہ اور اس کا ایک ساتھی مارا گیا جب کہ 5 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجودہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد حال ہی میں اس علاقے میں آکر ٹھہرا تھا۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں کی جانب سے کامیاب کارروائی کرنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سرزمین پر کسی دہشتگرد کو برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں