عالمی ادارہ محنت کی حالیہ رپورٹ

عالمی ادارہ محنت کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت ملتی ہے۔

138499
عالمی ادارہ محنت کی  حالیہ رپورٹ

عالمی ادارہ محنت کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین کو 38.5 فیصد کم اجرت ملتی ہے جب کہ نیپال میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 40.5 فیصد کم اجرت دی جاتی ہے۔ عالمی ادارہ محنت کے مطابق پاکستان میں 2013ء میں ماہانہ آمدن 119 ڈالر تھی اور پاکستان میں اجرتوں میں اضافہ بہت کم رہا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد دیہی علاقوں میں کام کرتی ہے جہاں عموماً مزدوری کے عوض اجرت کی ادائیگی کا کوئی باضابطہ طریقہ کار رائج نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مستحکم معیشت والے ممالک میں بھی عمومی طور پر دنیا بھر میں خواتین عموماً جز وقتی کام کرتی ہیں اور اس کی ایک وجہ عورتوں پر بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے جس سے اُن کی ماہانہ آمدن پر فرق پڑتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں