جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنا چاہتے ہیں:نواز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جہاں غربت، جہالت، بیماری اور بےروزگاری جیسے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں

207053
جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنا چاہتے ہیں:نواز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جہاں غربت، جہالت، بیماری اور بےروزگاری جیسے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سارک ممالک آپس میں لڑنے کی بجائے مشترکہ مسائل غربت، جہالت اور بیروزگاری سے لڑیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت امن و امان کی ضرورت ہے ، پاکستان دنیا میں امن و امان کا خواہاں ہے اور اس کے لئے کوششیں جاری رکھے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے معلومات کا تبادلہ کرناچاہیے۔ غربت بڑا چیلنج ہے۔ جنوبی ایشیا کی ترقی کیلیے پاکستان سارک ممالک کے ساتھ ہے۔ 20فیصد سے زائد آبادی 25 سے 24 سال کی اہم عمر کے درمیان ہے ، خطے کا عالمی تجارت میں حصہ صرف 4 فیصد ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس کانفرنس کا عنوان بھی امن اور خوشحالی کے مضبوط رابطے ہیں۔
میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے کی تجارتی راہداری ہے۔سارک کے ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے خطے میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو کم کرتے ہوئے اتفاق رائے اور سب سے بڑھ کر خطے کے عوام کی وسیع تر بھلائی کیلئے باہمی اقدامات کو فروغ دینا چاہئے۔
خطاب کے آخر میں وزیر اعظم نے حکومت نیپال کو سارک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔بعدازاں وزیراعظم سے سارک رہنماؤں کی ملاقاتوں کا آغاز سوالتی ہوٹل میں ہوا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں