صدر اشرف غنی احمد زئی  اسلام آباد میں

افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے ہیں۔ صدارت کے فرائض سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ ان کے ہمراہی وفد میں وزیرخارجہ، وزیر تجارت اور افغان فوج کے سربراہ سمیت بھی 30 اعلی حکام شامل ہیں ۔

189931
صدر اشرف غنی احمد زئی  اسلام آباد میں

افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے ہیں۔ صدارت کے فرائض سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ ان کے ہمراہی وفد میں وزیرخارجہ، وزیر تجارت اور افغان فوج کے سربراہ سمیت بھی 30 اعلی حکام شامل ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اکثر اونچ نیچ کا شکار رہے ہیں لیکن توقع ہے کہ اشرف غنی کے صدر بننے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔
پاکستانی قیادت بار ہا یہ واضح کر چکی ہے کہ ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور وہ ہمسایہ ملک أفغانستان کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، معیشت اور سلامتی جیسے موضوعات پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوں گے۔افغانستان میں اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ کے ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹو مقرر ہونے کے بعد سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلی حکام نے افغانستان کا دورہ کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں