بلاول بھٹو کی مالہ یوسف زئی سے ان کے گھر پر ملاقات

بلاول اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ جمعرات کی صبح برمنگھم میں ملالہ یوسفزئی کے گھرپہنچے تو ملالہ اور ان کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹوں نے ملالہ کو نوبل انعام ملنے پرمبارکباد دی

175483
بلاول بھٹو کی مالہ یوسف زئی سے ان کے گھر پر ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کے ہمراہ برمنگھم میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔
بلاول اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ جمعرات کی صبح برمنگھم میں ملالہ یوسفزئی کے گھرپہنچے تو ملالہ اور ان کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹوں نے ملالہ کو نوبل انعام ملنے پرمبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسفزئی کی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزار ااور ملالہ کی تعلیم کیلئے خدمات کوسراہااور کہا کہ وہ پوری قوم کافخرہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بلاول نے مختلف تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں