ضرورت پڑنے پر بھارت کے خلاف ایٹم بم استعمال کیا جاسکتا ہے: مشرف

پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان سے متعلق بیانات دینے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے۔ وہ اپنی پاکستان دشمنی کو ہر بیان میں ظاہر کرتے ہیں جس سے ان کو گریز کرنے کی ضرورت ہے

167390
ضرورت پڑنے پر بھارت کے خلاف ایٹم بم استعمال کیا جاسکتا ہے: مشرف

پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان سے متعلق بیانات دینے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے۔ وہ اپنی پاکستان دشمنی کو ہر بیان میں ظاہر کرتے ہیں جس سے ان کو گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان کمزور پڑ گیا ہے، پاک فوج بہت طاقتورہے، ہم نیوکلیئر طاقت کے بغیر بھی انڈیا کو شکست دے سکتے ہیں، پاکستان اوربھارت کو مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے۔
سابق صدرو آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف نے ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کی جانب سے در پیش خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ مستعد رہا ہے ،اسی لیے ملک کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت سے کبھی غافل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان دشمنی کا رویہ بدلنا ہوگا
جنرل (ر) پرویز مشرف کا دعویٰ تھا کہ وقت پڑا تو ہندوستان کے خلاف ایٹم بم استعمال کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائے گی۔پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے پاس پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔پرویز مشرف نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر مقامات پر افغانستان میں جلال آباد میں موجود انڈین قونصلیٹ کے ذریعے را (ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ) کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے حوالے سے اے پی ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی عوام ہندوستان کے خلاف جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مگر یہ پاکستان کی فوج ہے جس نے انہیں روک رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے ساتھ پر امن رہنا چاہتا ہے تو مودی کو پاکستان دشمنی کارویہ ترک کرنا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں