مسلم لیگ ق نے سیاسی دنگل میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کیخلاف براہ راست میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت مخالف مہم کاآغاز جنوبی بنجاب سے کیا جائے گا۔ پہلا جلسہ یکم محرم سے پہلے بہاولپور میں ہوگا

164427
مسلم لیگ ق نے سیاسی دنگل میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کیخلاف براہ راست میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت مخالف مہم کاآغاز جنوبی بنجاب سے کیا جائے گا۔ پہلا جلسہ یکم محرم سے پہلے بہاولپور میں ہوگا۔ محرم کےبعد پنجاب بھر میں ہفتہ وار مسلم لیگ ق کی جانب سے جلسے کئے جائیں گے۔ جلسوں کے انتظامات کیلئے مونس الٰہی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بناد ی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اب کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا اور اس مہینے کے احترام کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم اسلام آباد دھرنا جاری رہے گا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال سیلاب متاثرہ افراد کو دیئے گئے امدادی چیک آج تک کیش نہیں ہوئے جبکہ 2010 کے سیلاب متاثرین بھی بوگس چیک لئے پھر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے 94 ہزار چیک جاری کئے جس پر ان کے خلاف مقدمہ بننا چاہئے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت کی 5 سالہ کارکردگی اور شہباز شریف اپنی 15 سال کی کارکردگی سامنے رکھ لیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ پنجاب آج کس مقام پرکھڑا ہے، موجودہ حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور سرکاری ادارے سیاست کی نظر ہوچکے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کو دوبارہ مناظر کا چیلنج دیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی مناظرے کی بات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ عوام ابھی تک ان کا کرپشن اور بدعنوانی سے بھرا دور حکومت فراموش نہیں کر سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں