دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : جنرل راحیل شریف

جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیاگیا۔ بری فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے

163022
دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : جنرل راحیل شریف

جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیاگیا۔
بری فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔آج پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے ۔ ہم علاقائی استحکام اور برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہمارے بہادر سپاہی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت میں قائم کیا جا سکتا ہے جب کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب محض ایک کارروائی نہیں بلکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کا عزم ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے پیش نظر فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد توقع سے بھی جلد اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام سے افغانستان اور خطے میں امن واستحکام قائم ہو گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج افغان سیکورٹی فورسز کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ فوج کے ارادے کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ صرف غلط بلکہ ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں