کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کی تیاریاں

اندرون سندھ اور پاکستان بھر سے پارٹی کے حامیوں کے ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت نے باغِ جناح میں اور ارد گرد کے علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں

161408
کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کی تیاریاں

ذرائع کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے متصل باغِ قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عام جلسے کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحۂ کار ساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کراچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اس جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اور اندرون سندھ اور پاکستان کے دیگر شہروں سے پیپلز پارٹی کی حامیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک اندرون سندھ سے 10 ہزار چھوٹی و بڑی گاڑیاں کراچی پہنچ چکی ہیں اور یہ عمل بڑے زور و شور سے جاری ہے۔
باغ قائد اور اطراف کے علاقوں میں سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جب کہ جلسہ گاہ اور اطراف میں جیکب لائن، سولجر بازار، گرومندر کے علاقوں میں اونچی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔۔ دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائن 1915 بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے کی 300 سے زائد خفیہ کیمروں کی مدد سے نگرانی کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

پاکستان کے اکثر ٹیلی ویژن چینلز پر پیپلز پارٹی کا جلسہ براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں