کچھ لوگوں کی خواہش پر حکومت نہیں بدلتی:نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں متاثرین سیلاب کی امداد کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران حکومت خلاف دھرنے کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا

161820
کچھ لوگوں کی خواہش پر حکومت نہیں بدلتی:نواز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے لہذا چند لوگوں کی خواہشات سے حکومت میں تبدیلی نہیں آسکتی۔
لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متاثرینِ سیلاب کی امداداورپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرغور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پروزیر اعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو سبک رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور محض چند افراد کی خواہشات سے حکومت نہیں بدلتی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بڑھ چڑھ کر عملی جامہ پہنائے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں