نواز شریف کے ملکی سیاسی صورتِ حال سے متعلق اپنے رفقا سے مشاورت

اپنے رفقا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ملکی سیاسی بحران خاص طور پر عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے

159964
نواز شریف کے ملکی سیاسی صورتِ حال سے متعلق اپنے رفقا سے مشاورت

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی امور پر مشاورت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے سیاسی رفقا کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
اپنے رفقا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ملکی سیاسی بحران خاص طور پر عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ملاقات کریں گے اور عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔
اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کو دھرنے کے بجائے جلسوں تک آمادہ کرنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں