وزارت خارجہ کیطرف سے سفارتکاروں کو بریفنگ

30 ستمبر 2014ءکے بعد سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے کے شہریوں کو سخت  جان اور  مالی نقصان ہوا ہے ۔

157442
وزارت خارجہ کیطرف سے سفارتکاروں کو بریفنگ

وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر نمائندہ نے ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی اور 30 ستمبر 2014ءکے بعد سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی شدت سے آگاہ کیا اور شہریوں کی جان و مال کے نقصانات کے بارے میں بتایا۔ دریں اثناء پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کی ٹیم نے پیر اور منگل کو سیالکوٹ کے نزدیک ورکنگ باونڈری کے سیکٹرز چرواہ، چپراڑ اور پھخلیاں کے دیہات کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے بری طرح متاثر ہونے والے دیہاتیوں سے ملاقات کی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں