شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے
پاک فضائیہ کے طیاروں نے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں 21 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقوں کوکی خیل، فاتح سر، وچوونو، راجگل اور دوہاخُل میں جیٹ طیاروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کی 3 کمین گاہیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی تباہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا اہم گڑھ سمجھی جاتی ہے۔