الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کےالزامات مسترد کریے

پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں اضافی بیلٹ پیپرچھاپنے اور پولنگ سے چندگھنٹے پہلے الیکشن عملے کی تبدیلی کے الزامات مستردکردیے گئے ہیں

153680
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کےالزامات مسترد کریے

پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں تیار کردہ رپورٹ کو سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں اضافی بیلٹ پیپرچھاپنے اور پولنگ سے چندگھنٹے پہلے الیکشن عملے کی تبدیلی کے الزامات مستردکردیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بینچ کل مقدمے کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے ورکرز پارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اورعام انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے بارے میں تحریک انصاف کی درخواست کے بارے میں 2 الگ الگ جواب جمع کیے ہیں ۔
جن میں کہاگیا ہے کہ عام انتخابات میں 8 کروڑ 61 لاکھ ووٹروں کیلیے17کروڑ25 لاکھ بیلٹ پیپرز
چھا پے گئے تھے ۔ڈبل بیلٹ پیپرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے الگ الگ پرچیاں ہونے کے باعث چھاپے گئے تھے۔
بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں حکومتی پرنٹنگ پریسز میں چھاپے گئے، پرائیویٹ پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ پیپرچھاپنے کا الزام غلط اور من گھڑت ہے۔
الیکشن عملے کی تبدیلی کے بارے میں تحریک انصاف کے الزام کے جواب میں کہا گیاکہ جن حلقوں میں عملے کی تبدیلی کا الزام عائدکیا گیا ہے وہاں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے خود ریٹرننگ افسران کو درخواست دی تھی۔
سپریم کورٹ کو بتایا گیاکہ آئندہ سے الیکشن ٹربیونلز میں حاضر سروس جج تعینات کیے جائیں گے اور جب تک انتخابی عذر داریوں کا فیصلہ نہ ہو وہ دیگرمقدمات نہیں سن سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات میں شفافیت کے لیےکیے گئے دیگر اقدامات اور اس ضمن میںوفاقی وصوبائی حکومتوں کے ساتھ خط وکتابت کا ریکارڈ بھی جمع کرادیاہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں