ملک کے خلاف سازشوں کو ناکامی ہو گی: نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان نے نارو وال میں متاثرین ِ سیلاب سے عید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجتی کیا اور ملکی ترقی کی رازہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے ناکلم رہنے کا عندیہ دیا ہے

150211
ملک کے خلاف سازشوں کو ناکامی ہو گی: نواز شریف

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو شکست اور ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ نہ صرف یہ بلکہ آئندہ کے انتخابات میں ان کے ووٹوں میں خاصی کمی واقع ہو گی۔
ضلع نارووال میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جھنگ اور چنیوٹ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ وفاقی اورپنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی عید متاثرین سیلاب کے ہمراہ منارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات نقدی کی صورت میں ازالہ کرنے کی بھر پور کوششیں صرف کرے گی۔ اس ضمن میں ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے کی پہلی قسط ادا کی جاچکی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے حکومت نیکنیت ہے،بجلی کے بحران کو حکومتی مدت میں ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ترقی کا پہیہ روکنے والوں کو شکست ہوچکی ہے اور ایک نا ایک روز انہیں بذاتِ خود بھی اپنے کئے کا احساس ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کا راستہ روکنے اور ملک کی خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام نے دیکھ لیا ہے اب عوام ان کےدھوکے میں نہیں آئیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں