قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو سو ارب روپے کا خسارہ

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ 6ماہ کے دوران 10 ارب روپے کے خسارہ ہوا ہے اور اس طرح قومی ایئر لائن کا مجموعی خسارہ 200 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ایک طیارے پر25پائلٹ جبکہ80سے زائد عملہ تعینات ہے

149157
قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو سو ارب روپے کا خسارہ

کسی دور میں دنیا کی گنی چنی ائیر لائن میں شامل پاکستان کی سرکاری ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ 6ماہ کے دوران 10 ارب روپے کے خسارہ ہوا ہے اور اس طرح قومی ایئر لائن کا مجموعی خسارہ 200 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
خسارے کے باوجود قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے18لاکھ روپے ماہانہ پرچیف لیگل آفیسرمقررکرلیاجس کی عمر62سال بتائی گئی ہے، ادارے کے فضائی بیڑے کے 10طیارے گراؤنڈ ہیں جب کہ 27 طیارے آپریشنل ہیں، ان طیاروں میں پی آئی اے انتظامیہ نے بیرون ممالک سے ویٹ لیز پر3 طیارے اور ڈرائی لیز پر لیے گئے3 طیارے بھی شامل ہیں جب کہ مزید 2 طیارے ویٹ لیز پرحاصل کیے جارہے ہیں، قومی ایئرلائن کے ملازمین کی تعداد 22 ہزار ہے ان میں700 پائلٹ بھی شامل ہیں اس طرح قومی ایئرلائن کے ایک طیاریپر25 پائلٹ اور80افراد کا عملہ تعینات ہے۔
قومی ادارے میں طیاروں کے مقابلے میں پائلٹوں اورعملے کے غیر مساوی تناسب کی وجہ سے ایک طیارے پر25پائلٹ جبکہ80سے زائد عملہ تعینات ہے جبکہ بین الاقوامی قواعدکے مطابق ایک طیارے پر ایک پائلٹ، ایک کوپائلٹ اور 15 سے18 افراد کا عملہ تعینات ہوتا ہے، قومی ایئرلائن کے پائلٹوں کو فلائنگ نہ کرنے کے عوض ماہانہ50گھنٹے گارنٹی الاؤنس بھی دیاجارہا ہے جبکہ وہ پائلٹس جو انتظامی عہدوں پر بھی تعینات انھیں ماہانہ 105 گھنٹے فلائنگ گارنٹی الاؤنس دیاجاتا ہے، اس وقت پی آئی اے میں700 پائلٹس ہیں جبکہ فضائی بیٹرے میں صرف28طیارے آپریشنل ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں