آپریشن ضربِ عضب کے دوارن 40 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن "ضرب عضب" کے دوران پاک فوج کی پیش قدمی جاری رہی اورتازہ بمباری میں غیرملکیوں سمیت مزید40دہشت گردہلاک،ان کے 5ٹھکانے اوراسلحہ ڈپوبھی تباہ کردیاگیا

129971
آپریشن ضربِ عضب کے دوارن 40 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں کارروائی کے دوران 40 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن "ضرب عضب" کے دوران پاک فوج کی پیش قدمی جاری رہی اورتازہ بمباری میں غیرملکیوں سمیت مزید40دہشت گردہلاک،ان کے 5ٹھکانے اوراسلحہ ڈپوبھی تباہ کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقوں نوے کلی اور زرم اسر میں پا ک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اورفوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے غیر ملکی دہشت گردوں سمیت40 مارے گئے جبکہ اس مربوط فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھرسوات کی تحصیل کبل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں امن کمیٹی کے 3ارکان کی ہلاکت پرمختلف علاقوں میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیونافذکردیاگیاجبکہ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی کاعمل جاری ہے جس دوران متعددمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاگیا۔
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 12 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھااور اس آپریشن کے کب تک جاری رکھنے کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم فوج کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک اپنے فوجی آپریشن کو جاری رکھے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں