شمالی وزیرستان کی چوکی پر حملہ ناکام11 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے افغانستان سے شمالی وزیرستان کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ جوابی کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ تین ایف سی جوان بھی شہید ہوگئے ہیں ۔

128219

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام کی دندی کچ چوکی پر حملہ کیا ۔ پاکستانی فوجیوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔ اس کارروائی کے دوران 11دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔دوسری طرف خیبرایجنسی کےعلاقے طوردرہ کوکی خیل میں پاک فوج نے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں اسلحے کے دو ڈپووں اور تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں