پاکستانی عوام کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت پنجاب کوسیلاب متاثرین کو عید پیکیج کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لاہور میں انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی

126098
پاکستانی عوام کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت پنجاب کوسیلاب متاثرین کو عید پیکیج کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لاہور میں انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے آنیوالے سیلاب ، اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے شہبا زشر یف اور صوبائی حکو مت کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا مسلم لیگ نون کی حکو مت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے جس کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے اور سیلاب متاثرین کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑ یں گے ۔
انہوں نے کہا احتجاجی دھر نے والوں کے اصل ایجنڈے قوم کے سامنے آچکے ہیں وہ ملک اور قوم کی نہیں اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا قوم دھر نے والوں کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے اور جمہو ریت کیخلاف کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیگی اور حکو مت دن رات عوام کی خدمت اور ملکی تر قی کا مشن جاری رکھے گی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جب یہاں پر بڑے ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں تو انہیں سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دُشمن عناصر سرگرم عمل ہوجاتے ہیں، حکومت نے سوا سال میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی نہ صرف منصوبہ بندی کی بلکہ ان منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ لاہور، کراچی موٹروے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے۔ چکوال مندرہ روڈ کو 5 ارب روپے سے دو رویہ کیا جا رہا ہے ، چکوال سوہاوہ روڈ کے لئے 4 ارب روپے مختص کئے جا چکے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، اصولی طور پر حکومت نے عمران خان اور طاہر القادری کے ساڑھے پانچ مطالبات جو آئینی حدود کے اندر ہیں انکو تسلیم کر لیا ہے۔ میں نے بحیثیت وزیراعظم آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے لہٰذا کوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا۔
دریں اثناءوزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس آئندہ ہفتے وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے ہونیوالے مذاکرات پر پیشرفت اور ڈیڈلاک پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنوں کو ختم کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں