سیلاب متاثرین کی بحالی تل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ متاثرین کی مدد کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے سیلاب سےمتاثرہ تمام علاقوں کوآفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سیلاب ہے

124851
سیلاب متاثرین کی بحالی تل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ متاثرین کی مدد کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے۔
انہوں نے سیلاب سےمتاثرہ تمام علاقوں کوآفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سیلاب ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں اور خود میدان میں آئیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مصیبت کی یہ گھڑی ٹل نہیں جاتی ہم متاثرین کے ساتھ کھڑےہیں اورایک ایک فردکی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تاریخ میں بہت کم مثال ملتی ہے،سیلاب کی آفت نے اچانک اتنی تباہی برپا کی جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،پاکستان میں اس وقت مشکل ، آزمائش اور مصیبت کی گھڑی ہے، سیلاب سے لوگوں کے گھر گر گئے اور وسیع رقبہ پر کھڑی چاول ، کپاس ، گنے ، چارے اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں ،نقصان کا تدارک ممکن نہیں لیکن حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئےبحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دولت عوام کی ملکیت اورقوم کی امانت ہے جسے ہر مشکل وقت میں شفا ف طریقے سے استعمال کیا جائیگا،متاثرہ علاقوں کے زمینداروں، کاشتکاروں ، کسانوں کو یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی میں ریلیف دینےکیلئے بھی فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں