دونیتسک کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

دونیتسک کے مرکزی علاقے پر روس نواز دستوں کا جبکہ ہوائی اڈے پر یوکرائنی دستوں کا قبضہ جاری ہے۔ یوکرائن کے دستوں نے روسی دستوں کی جانب سے شہر کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کی کاروائی کو روک دیا ہے اور روسی دستوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے

124951
 دونیتسک کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

یوکرائن میں فائر بندی کے باوجود دونیتسک کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دونیتسک کے مرکزی علاقے پر روس نواز دستوں کا جبکہ ہوائی اڈے پر یوکرائنی دستوں کا قبضہ جاری ہے۔
یوکرائن کے دستوں نے روسی دستوں کی جانب سے شہر کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کی کاروائی کو روک دیا ہے اور روسی دستوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔
ادھر یوکرائن کے وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمر پوتین ان کے ملک کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور صرف نیٹو ہی اس بیرونی جارحیت کے خلاف یوکرائن کی مدد کر سکتا ہے۔
کیئف اور اس کے مغربی حامی ماسکو پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کی مدد کے لیے فوجی اور اسلحہ فراہم کرتا آ رہا ہے۔ روس ان الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔
گزشتہ پانچ ماہ سے مشرقی یوکرائن میں ہونے والی شورش کی وجہ سے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں