نیویارک کی ایک سڑک پاکستانی نوجوان سے منسوب

سلمان ہمدانی کو سانحہ نائن ۔ الیون کے دوران انسانوں کو بڑی دلیری سے بچانے کی کوششوں کے صلے میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے

124188
نیویارک کی ایک سڑک پاکستانی نوجوان سے منسوب

امریکی شہر نیو یارک کی ایک شاہراہ کو پاکستانی نژاد امریکی نو جوان سلمان ہمدانی کے نام سے منسوب کردیا گیاہے۔
اطلاع کے مطابق سانحہ نائن الیون کی 13 ویں برسی کے موقع پر نیو یارک شہری انتظامیہ نے ایثار اور قربانی کے صلے میں شہر کی ایک شاہراہ کو پاکستان سے تعلق رکھنےو الے شخص سلمان ہمدانی سے منسوب کر دیا ہے۔ کوئنز کے علاقے میں204 اسٹریٹ پر منعقدہ تقریب میں سلمان ہمدانی کی والدہ طلعت ہمدانی اور اسٹیٹ سینیٹر ٹوبی اوبلا نے اس سڑک کا افتتاح کیا۔ سلمان کراچی کے معروف پریس فوٹو گرافر انیس ہمدانی کے بھتیجے تھے۔
واضح رہے کہ 23 سالہ سلمان ہمدانی سانحہ نائن الیون کے دوران ورلڈٹریڈ سینٹر میں متعدد افراد کی جانیں بچانے کے دوران اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں