سیلاب متاثرین کے تمام مسائل حل کرکے ہی دم لیں گے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر نے کے لیے ہم نے اپنی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی ان متاثرین جلد ہی اپنی روز مرہ زندگیوں کو نارمل سطح سے شروع کرسکیں۔

122560
سیلاب متاثرین   کے تمام مسائل حل کرکے ہی دم لیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے تمام مسائل حل کرکے ہی دم لیں گے اونہیں مصیبت کی اس گھڑی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر نے کے لیے ہم نے اپنی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی ان متاثرین جلد ہی اپنی روز مرہ زندگیوں کو نارمل سطح سے شروع کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، ہمیں ان دھرنوں سے نکل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،مثبت اور تعمیری سیاست ہونی چاہیے۔ دھرنے والے امدادی کارروائیوں میں حکومت کا ساتھ دیں ،سیلاب ناگہانی تھا، بچاؤ کی مہلت ہی نہ ملی۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو فی کس 10لاکھ امداد،حویلی میں یونیورسٹی کے قیام اور اسلام آباد سے مظفر آباد ٹرین منصوبے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد وہ خود چل کر آزاد کشمیر آئیں گے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی طرح آزاد کشمیر سے متعلق فیصلے بھی اسلام آباد کے بجائے وہیں ہونے چاہئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں