پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کےآپریشن ضرب عضب میں کامیاب سے جاری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تازہ کاروائی کے دوران کارروائیوں میں 65دہشت گردہلاک اور انکے5 ٹھکانے تباہ کردیے گئے

122425
پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کےآپریشن ضرب عضب میں کامیاب سے جاری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تازہ کاروائی کے دوران کارروائیوں میں 65دہشت گردہلاک اور انکے5 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
اس کاروائی کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاس عزم کااظہارکیاہےکہ دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوںکاصفایاکیاجائیگااوردوردرازعلاقوں میں بھی انکا پیچھا کرینگے۔
آپریشن میں اب تک ایک ہزار دہشت گردمارےجاچکے ہیں جبکہ 82جوان شہیداور 269 زخمی ہوئے۔ضرب عضب کےتناظرمیں خفیہ اطلاعات پر ملک کےدیگرشہروں میں 274آپریشن کیےگئے جن میں 42 دہشت گرد مارے گئے جبکہ114انتہائی مطلوب ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا ۔
دریں اثناءائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ پلان بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرینگے اور دوردرازعلاقوں میں بھی انکی پناہ گاہیں ختم کی جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سروسزچیفس نےشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیااوراس عزم کااظہارکیاکہ ضرب عضب کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگےاور دہشت گردی کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں