اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع فارن مشنز پانچ دن کے لیے بند

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے آج اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع فارن مشنز پانچ دن کے لیے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا سے سفارتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

111163
اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع فارن مشنز پانچ دن کے لیے بند

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے آج اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع فارن مشنز پانچ دن کے لیے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا سے سفارتی رابطہ منقطع ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہوکرتھوڑ پھوڑ کی اور زبردستی پی ٹی وی کی براہ راست جاری نیوز ٹرانسمیٹرکو بند کروایا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملے کی بھی مذمت کی۔
اجلاس کے دوران صحافیوں نے پولیس کی جانب سے رپورٹروں اور فوٹوگرافر پر تشدد اور پی ٹی وی کی عمارت میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے داخلے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ وفاقی وزیر آفتاب شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اضغر نے بھی کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کسی بھی صورت میں مستعفی نہیں ہونگے کیونکہ وہ 2013 کے انتخابات میں واضع اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزاعظم منتخب ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں