ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد نے سیاسی بحران پر قابو پانے کے لئےپارٹی چئیر مین الطاف حسین کی مجّوزہ تجاویز پیش کیں

105003
ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ سے ایک وفد نے جاری سیاسی جمود کے بارے میں بات چیت کے لئے بدھ کے روز وزارت اعظمٰی ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت اس وفد میں ایم کیو ایم کے سینئیر ممبران شامل تھے اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے ممبران ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی اور بابر غوری بھی مذاکرات میں موجود تھے۔
جبکہ وزیر اعظم کے وفد میں وفاقی وزیر مالیات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید شامل تھے۔
مذاکرات کا بنیادی موضوع جاری سیاسی بحران تھا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے سیاسی بحران پر قابو پانے کے لئےپارٹی چئیر مین الطاف حسین کی مجّوزہ تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعظم کو پیش کردہ تجاویز میں ایم کیو ایم کے وفد نے ڈی چوک کے مظاہرین کے مطالبات کے مقابل بھی لچک کا مظاہرہ کرنے کے پہلو کی طرف بھی اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما بنیادی سیاسی پارٹیوں مثلاًپاکستان عوامی تحریک، پاکستان مسلم لیگ قائد گروپ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کے رکن ستار نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم مسئلے کے حل میں کردار ادا کر سکتی ہے اور پارٹی ملک میں جمہوری نظام کو پٹڑی سے اترنے سے بچانے کے لئے ہر کوشش کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں