وزیرِ اعظم نواز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گاکیونکہ موجودہ پارلیمنٹ 20 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے ۔

104916

حکومتیں اور وزیرِ اعظم آتے جاتے رہتےہیں لیکن جمہوری نظام پر ایمان رکھنا جمہوریت کی فتح ہے۔
انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود دس میں سے نو جماعتوں نے ان کی حکومت کے حق میں پیش کی گئی قرار داد کی حمایت کی۔ حکومت اپنی مدت پورا کرے گی اور اگر کوئی جمہوری نظام میں خلل ڈالنا چاہے گا تو اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔ ملک میں جاری ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے۔انھوں نے ارکانِ پارلیمان سے کہا کہ میں آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور میں ان تمام طبقات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہماری حمایت کی ہے ۔
وزیرِ اعظم نواز شریف نے یہ خطاب ایسے وقت میں کیا ہے جب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ عندیہ دے رکھا ہے کہ آج ہونے والے مذاکرات آخری ہوں گے جس کے بعد ان کی جماعت آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ان کا پہلا مطالبہ وزیرِ اعظم کا استعفٰی ہے جس کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں