ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

103053
ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے اتنے بڑے ہجوم نے بڑے صبر و تحمل اور برداشت کا عظیم مظاہرہ کیا ہے ۔ انقلاب مارچ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ میں نے شہادت کی نیت سے غسل کرکے اپنے لئے کفن خرید لیا ہے۔ میں یہ کفن پہنوں گا یا پھر وزیراعظم نواز شریف کا اقتدار پہنے گا۔ اگر حکمرانوں کا اقتدار بچا تو یہاں شہداء کا قبرستان بنے گا۔ میں آج حکمرانوں کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں۔ دو دن میں اسمبلیاں توڑ دو اور حکومتیں ختم کر دو، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا مقدمہ بھی جلد درج کیا جائے۔ ۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سابق نمائندے محمد افضل خان نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا انکشاف کرکے حکمرانوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن جس نے انتخابات کروائے وہ خود غیر آئینی تھا۔ یہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 213 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشکیل دیا گیا۔جب الیکشن کمیشن غیر آئینی تھا تو اس کے تحت بننے والی اسمبلیاں، حکومتیں، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ سب جعلی اور غیر آئینی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں