سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ تین افراد ہلاک متعدد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ شب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں چارواہ اور چپڑار سیکٹر کے مختلف دیہاتوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے

100837
سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ تین افراد ہلاک متعدد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ شب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں چارواہ اور چپڑار سیکٹر کے مختلف دیہاتوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے سیالکوٹ کے گاؤں جاجراں گڑی کا ساٹھ سالہ امداد حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ گاؤں کھدرال میں مارٹر گولہ گرنے سےپینتیس سالہ نازیہ بی بی جاں بحق جب کہ اس کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔
سیالکوٹ ہی کے گاؤں بینہ سلہریاں میں بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کا آغاز کردیا ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں